صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی طرف سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ملک میں آن لائن تعلیم کی ترویج کی ضرورت پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کے دوران آن لائن تعلیم سے طالب علموں کا وقت بچانے میں مدد ملی۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں قائداعظم یونیورسٹی کے کردار پر بریفنگ دی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ملک میں آن لائن تعلیم کی ترویج میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم سے وبائی امراض کے دوران طلبا کا وقت ضائع ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ تحقیق اور ترقی پر توجہ دیں اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گریجویٹس پیدا کریں۔ صدر نے طلبا کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر یونیورسٹی کے کردار کی تعریف کی۔