عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 09اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے۔عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی؟ ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔