غربت کی وجہ سے غذائی قلت کا شکاربچوں کو اب ریاست کی طرف سے خوراک ملے گی، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 13اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریب کے بچوں کے لیے ایک نیا منصوبہ لا رہے ہیں جو ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے۔ جمعرات کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ غربت کی وجہ سے غذائی قلت کا شکاربچوں کو اب ریاست کی طرف سے خوراک ملے گی تا کہ وہ بھی صاحب حیثیت لوگوں کی اولاد کی طرح اچھی پرورش پائیں۔