وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں، عیدالاضحی کے موقع پر سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں مل کر ملک سے کورونا کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔