وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی قوم کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عید کی بھرپور خوشیاں منائیں لیکن خدارا اپنی اور دوسروں کی بھلائی کی خاطر حفاظتی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل کرنا ہرگز نہ بھولیں۔