ویلز، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے رشتے ٹوٹے تو ملک کمزور ہوجائے گا ، برطانوی وزیراعظم

لندن ۔ 12 اگست (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے سکاٹ لینڈ کی ملک سے علیحدگی کے نتائج کے بارے میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چاروں برطانوی قوموں، ویلز، سکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے رشتے ٹوٹے تو یہ ملک کمزور ہوجائے گا۔2014ء میں سکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے بارے میں ہونے والے استصواب رائے میں55 فیصد لوگوں نے علیحدگی کی مخالفت اور 45 فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیے تھے۔برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی اور ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے انسداد کے حوالے سے سرکاری پالیسی اور طریقہ کار میں پائے جانے والے تفاوت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں علیحدگی کی جانب رجحان میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔