چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کا جسٹس محمد افضل لون کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس محمد افضل لون کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جسٹس گلزار احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق دے۔