آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 104200کیوسک اور اخراج103600 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر میں آمد 19100کیوسک اور اخراج 19100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد26300کیوسک اور اخراج55 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد44800کیوسک اور اخراج11500 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم، میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.299 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.268 ملین ایکڑ فٹ ہے۔