اقوام متحدہ کی 75ویں جنرل اسمبلی کا آغاز

نیویارک ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کی اختتامی اور 75ویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔75ویں جنرل اسمبلی کے چیرمین وولکان بوزکر نے اپنا حلف اٹھایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد کورونا وائرس وبا کے عالمی تعاون کا فروغ ، کثیرالطرفہ پسندی اور انسانی حقوق کا تحفظ2030 کے پائیدار ایجنڈے اور قابل تجدید ترقیاتی اہداف کی تکمیل اور صنفی مساوات کا قیام اپنی مدت تعیناتی میں میری اہم ترجیحات ہوں گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ اقوام متحدہ کو صحت عامہ کے نظام کی حمایت کو مزید مضبوط بنانا چاہیئے،کووڈ- 19کے علاج کے نئے طریقوں اور ویکسین کی تیاری اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہیئے۔ جنرل اسمبلی امن و سلامتی ، تحفیف اسلحے ، انسانی حقوق ، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹنا جاری رکھے گی۔