امریکیوں کو محض اپنے آئندہ انتخابات نہیں،پورے مشرقِ وسطیٰ کا سوچنا چاہیے، روسی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکیوں کو صرف اپنے آئندہ انتخابات ہی کا نہیں سوچنا چاہیے بلکہ انھیں پورے مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کا سوچنا چاہیے۔انھوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں العربیہ نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے امریکی یہ بات سمجھیں گے کہ انھیں نہ صرف اپنے صدارتی انتخابات کے بارے میں سوچنا چاہیے بلکہ انھیں اس خطے کے مستقبل کا بھی کچھ سوچنا چاہیے کیونکہ یہ دنیا کے سب سے اہم خطوں میں سے ایک ہے۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ بعض ممالک یہ نہیں چاہتے کہ لیبیا میں جاری بحران اس طرح ختم ہوجس طرح لیبی عوام چاہتے ہیں۔