امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، افغان صدر

کابل ۔ 15ستمبر(اے پی پی) افغانستان کے صدراشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں تدبیر اور مضبوط ارادوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ افغانستان کے صدر نے فوجی کمانڈروں کے اجلاس میںکہا ہے کہ افغان حکومت، افغانوں اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو جاری رکھے گی تاکہ اس ملک میں جنگ کا سلسلہ ختم ہو اور باعزت اور دائمی امن قائم ہو۔اشرف غنی نے کہا کہ موجودہ امن کے عمل کے ایسے نتائج سامنے آنے چاہئیں کہ جس میں تمام افغان عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہو اور انیس سالہ کامیابیاں محفوظ رہیں۔