انتونیو گوئیٹرس کا عالمی رہنمائوں پر انسانی حقوق کے مکمل احترام کے لئے مساوات ، شمولیتی اور پائیداری پر مبنی معاشروں کے قیام کی ضرورت پر زور

نیویارک ۔16 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس نے عالمی رہنمائوں پر انسانی حقوق کے مکمل احترام کے لئے مساوات ، شمولیتی اور پائیداری پر مبنی معاشروں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کوویڈ ۔19 کی وباکے تناظر میں اطلاعات اور معلومات کے آزادانہ تبادلے، فیصلہ سازی میں شمولیت اور کوویڈ 19۔ پر قابو پانے بارے احتساب کو یقینی بنانے کے لئے جمہوریت کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔ گوئیٹیرس نے کہاکہ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ کئی ممالک میں ہنگامی صورتحا ل میں جمہوری عمل کو محدود کیاگیا ۔ جو کہ خاص طور پر ان علاقوں کے لئے بڑی خطرناک بات ہے جہاں ابھی جمہوریت اچھی طرح مضبوط نہیں ہوسکی اور ان علاقوںمیں ادارہ جاتی چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی کمزور ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس نے دنیا بھر کی حکومتوں نے کہا کہ وہ عوام کی بات سننے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مزید کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کو انسانی حقوق کے مکمل احترام کے لئے دنیا بھر کو مساوات ، شمولیتی اور پائیداری پر مبنی بنائیں۔