انڈر 19 ٹیموں کے چناﺅ کے لئے ٹرائلز 16 ستمبر سے شروع ہوںگے

اسلام آباد ۔ 11ستمبر(اے پی پی) انڈر 19 ٹیموں کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز 16 ستمبر سے شروع ہوںگے، یہ ٹرائلز ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوںگے، پی سی بی کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور یہ اوپن ٹرائلز 16 سے 19 ستمبر تک تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے مرکزی شہروں میں منعقد ہوںگے ، یکم ستمبر 2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اوپن ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ان ٹرائلز میں کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ایل سی سی اے گراونڈ لاہور اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹرائلز لیں گے۔ ایبٹ آباد، کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں ٹرائلز کی نگرانی قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ نیشنل انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے اورنیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ (5 نومبر سے شروع ہوگا۔