انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

جکارتہ ۔ 14ستمبر(اے پی پی) انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر28 منٹ پر محسوس کئے گئے زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 131.31 کی گہرائی میں 4.2268 ڈگری شمالی عرض البلد اور 96.7017 مشرقی طول البلد پر محسوس کیا گیا۔