بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس انتقال کر گئے

واشنگٹن ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے والد ولیم ہنری گیٹس دوم کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ولیم ہنری گیٹس دوم جنہیں بل گیٹس سینئر کے نام سے جانا جاتا ہے 1925میں امریکا کے دارلحکومت واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور اپنے کیرئیر کا آغا ز بطور وکیل کیا وہ لاء فرم شڈلر میکبروم اینڈ گیٹس کے بانی تھے، اور وہ سیاٹل کنگ کاؤنٹی اور واشنگٹن اسٹیٹ بار ایسوسی ایشنوں کے صدر بھی رہے۔