زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم گزشتہ ہفتہ کے دوران 118.5ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 19.961 ارب ڈالر ہو گیا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 11ستمبر(اے پی پی) زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 118.5 ملین ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4 ستمبر2020ء کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.961 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں زیادہ ہے، گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکا حجم 19.842 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.807 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.153 ارب ڈالرہے۔