سرحدی مارکیٹس سے سمگلنگ کی روک تھام، پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر ا عظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سرحدی مارکیٹس سے سمگلنگ کی روک تھام اور پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت ہوسکے گی۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ماضی میں نظرانداز کیے گئے دوردراز علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اس سلسلہ میں ملک بھر کے 18 منصوبوں میں سے 3 سرحدی مارکیٹس کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں میں بلوچستان کے منڈ اور گبد، خیبرپختونخوا کے شہید نوڈن بھی شامل ہیں۔ اس اقدام سے مقامی معیشت تبدیل ہوگی اور سمگلنگ کو روکا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پڑوسی ممالک کے ساتھ باقاعدہ تجارت بھی ہوسکے گی۔