سعودی عرب ، مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے خانہ کعبہ کو معطر کیا گیا

مکہ ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ذمہ داران خصوصا سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ معطر کرنے کی کارروائی میں خود حصہ لیا ۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کا نظام الاوقات مقرر کیے ہوئے ہے۔معمول کے مطابق غلاف کعبہ کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔ حجر اسود اور ملتزم کو اعلی ترین خوشبوو¿ں سے معطر کیا گیا۔خانہ کعبہ کی تعظیم کے طور پرغلاف کو بھی معطر کیا گیا۔خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے عمل میں ڈاکٹر السدیس کے علاوہ سیکرٹری انتظامیہ برائے امور مسجد الحرام احمد المنصوری، سیکرٹری برائے اننتظامی و مالی امور ڈاکٹر سعد اور ڈیوٹی ڈائریکٹر حمود العیادہ شریک تھے۔واضح رہے کہ مسجد الحرام کی انتظامیہ خوشبویات کا ایک ادارہ قائم کیے ہوئے ہے جس کا کام مستقل بنیادوں پر خانہ کعبہ کو معطر کرنا ہے۔