صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آج ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹینٹ ناصر، نائیک عمران، سپاہی عثمان اور سپاہی ساجد کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔صدر مملکت نے شہدا کو اْن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لئے بلندی درجات کی دعاکی۔ صدرمملکت نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔