مالی سال 2018 کے دوران جڑواں شہروں سے دو کھرب 39 ارب 31 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا،ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018 کے دوران جڑواں شہروں سے مجموعی طورپر دو کھرب 39 ارب 31 کروڑ 88 لاکھ 674 روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق آبپارہ مارکیٹ 2 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار 301 روپے، بلیو ایریا سے 39 ارب 93 کروڑ 55 لاکھ 80 ہزار 162 روپے، جی نائن مرکزسے 30 کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 175 روپے، غلہ منڈی سے 15 لاکھ 2 ہزار 398 روپے، لنڈا بازار سے ایک کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار 943 روپے، میلوڈی مارکیٹ سے 2 کروڑ 72 ہزار 659 روپے، سبزی منڈی سے 3 کروڑ 8 لاکھ 66 ہزار 974 روپے، صرافہ بازار سے 13 لاکھ 86 ہزار 447 روپے اور سپر مارکیٹ سے 22 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 15 روپے کا ٹیکس اکٹھاکیا گیا۔ ڈائریکٹری کے مطابق راولپنڈی شہر سے مجموعی طور پر 35 ارب 17 کروڑ 18لاکھ 7 ہزار 615 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ باڑا بازار سے 4 کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 698 روپے، چکلالہ سکیم تھری سے 17 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 819 روپے، کمرشل مارکیٹ سے 7کروڑ 94 لاکھ 11ہزار 700 روپے، کالج روڈ سے63 لاکھ 12 ہزار 659 روپے، دبئی پلازہ سے 4 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار 963 روپے، کری روڈ سے ایک کروڑ 83 لاکھ 3 ہزار 607 روپے، موتی بازار سے 73 لاکھ 46 ہزار 401 روپے، نمک منڈی سے 46 لاکھ 30 ہزار 253 روپے، راجہ بازار سے 6 کروڑ 79 لاکھ 60 ہزار 560 روپے اور صدر سے 2 ارب 26 کروڑ 51 لاکھ 71 ہزار 694 روپے کاٹیکس اکٹھا کیاگیا۔ صرافہ بازار راولپنڈی سے 3کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 978 روپے کا ٹیکس محصول ہوا۔