مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 12 ارب 3کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری ، سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص ہیں، پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 15ستمبر(اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 12 ارب 3کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 30کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 45کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب 96کروڑ، این ایچ اے کے لئے 21 ارب 53کروڑ 13 لاکھ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے7 ارب 39کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 13 ارب 87کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 86کروڑ 16 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 28کروڑ 34 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 4 ارب 70 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 70 کروڑ 90 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 35کروڑ 72 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے7 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے3 کروڑ89 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے3 ارب 26کروڑ75 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے ایک کروڑ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے 27 کروڑ 97 لاکھ، لا جسٹس ڈویژن کے لئے 19 کروڑ 82 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 2 ارب 95کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 18 کروڑ 58 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 8کروڑ 51 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 21 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے16کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5کروڑ 12 لاکھ، ہاو¿سنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے ایک ارب74 کروڑ 73 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 61کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن 20 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 12 ارب 93کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے89کروڑ 52 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 65 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 31 کروڑ58 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 5کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے ایک ارب، کامرس ڈویژن کے لئے 2 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 9 ارب 56 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 21کروڑ 95 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔