ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

لاہور ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) واپڈا نے ملکی دریائوں و آبی ذخائر میں پانی کی تازہ صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کو پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال یوں رہی۔دریائے سندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 94300کیوسک اور اخرج93700 کیوسک، دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر آمد 18400کیوسک اور اخراج 18400 کیوسک، دریائے جہلم منگلاکے مقام پرآمد22200کیوسک اور اخراج55000کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد41000کیوسک اور اخراج7700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد118600 کیوسک اور اخراج0 11210کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد117100کیوسک اوراخراج 122000کیوسک، تونسہ بیراج میںآمد126300کیوسک اور اخراج 111200 کیوسک، پنجند میں آمد57600 کیوسک، اور اخراج 42300 کیوسک، گدو بیراج میں آمد 168300کیوسک اور اخراج 147300کیوسک، سکھر بیراج میں آمد145900کیوسک اور اخراج124500کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد275800کیوسک اور اخراج 260100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.234 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ رپورٹ کیمطابق تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔