وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا

ہری پور۔ 16ستمبر(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر تونائی و پٹرولیم عمر ایوب خان اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اس یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت اور انجینئرنگ کے شعبے میں تعلیم دی جائے گی۔ یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعوں میں بھی خصوصی کورسز ہوں گے۔