وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے سالانہ امتحانات 2021 کے لئے نصاب کم کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے سالانہ امتحانات 2021 کے لئے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ریسرچ ذوالفقار علی رضوی کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرک کے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر سالانہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیاگیا ہے۔ طلبہ و اساتذہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔