24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 545 کیس، 6 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز 6066 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 16ستمبر(اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 545 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 808 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 314، پنجاب میں 11 ہزار 409، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 435، اسلام آباد میں 3 ہزار 52، بلوچستان میں 656،گلگت بلتستان میں 753، آزاد کشمیر میں 455 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 169 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لئے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 102 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451، بلوچستان میں 13 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336، اسلام آباد میں 16 ہزار 5، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 185، پنجاب میں 98 ہزار 41 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 818 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 399 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 451 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں 2 ہزار 223 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257 ،اسلام آباد میں کل 178 ،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 30 لاکھ 56 ہزار 795 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 998 مریض زیر علاج ہیں۔