امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی

واشنگٹن۔17اکتوبر (اے پی پی):امریکہ میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل ووٹنگ میں تیزی آنےکے باعث ووٹنگ کے لیے مقررہ مقامات پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آنے لگی ہیں جس سے انتخابی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکہ میں تین نومبر کو الیکشن ڈے سے قبل بھی ووٹرز مقررہ مقامات پر جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔اٹلانٹا میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے۔نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھی قبل از انتخابات ووٹنگ جاری ہےجہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے نشان لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کورونا وبا کے باعث امریکہ میں انتخابات سے قبل ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے رُحجان میں اضافہ ہوا ہے۔