بابائے قوم کے مزار کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بابائے قوم کے مزار کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏بابائے قوم کے مزارکو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان کے مزار پر جاکر معافی مانگتے کہ ہم نے ان کے بنائے وطن کو بے دردی سے لوٹا، نظریے سے انحراف کیا، اوراپنی جیبیں بھر کے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا۔