دو آسکر ایوارڈز تو آنکھیں بند کر پاکستان بھجوا دینے چاہیے آسکر ایوارڈز سلیکش کمیٹی کوایک اپوزیشن لیڈر شوباز اور دوسرا وزیراعلی مراد علی شاہ صاحب کے لیے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ دو آسکر ایوارڈز تو آنکھیں بند کر پاکستان بھجوا دینے چاہیے آسکر ایوارڈز سلیکش کمیٹی کوایک اپوزیشن لیڈر شوباز اور دوسرا وزیراعلی مراد علی شاہ صاحب کے لیے۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کبھی یہ لائیو ٹی وی پر بیٹھ کر نم آنکھوں کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر فرماتے تھے خدا کے لیے لوگوں کا سوچیں سیاست نہ کریں اور اب موصوف بہ نفس نفیس جلسوں کا انتظام فرما رہے ہیں۔