روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی۔19اکتوبر (اے پی پی):انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.40روپے سے کم ہو کر162.20روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے کم ہو کر162.40روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 162.70روپے سے کم ہو کر162.40روپے اور قیمت فروخت163روپے سے کم ہو کر162.70روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے بڑھ کر189.60روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.60روپے پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر211.50روپے ہو گئی ۔