سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ۔23اکتوبر (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا ہے- سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بڑھتے ہوئے نرخوں کا اثر سعودی عرب کی مارکیٹوں پر بھی پڑا-
اکیس قیراط ایک گرام سونا بدھ کو 202.31 ریال میں فروخت ہو نے والے سونے کی کی قیمت گذشتہ روز بڑھ کر 202.97 تک پہنچ گئی-سعودی مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونا 173.98 ریال میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کی قیمت 173.41 ریال تھی- علاوہ ازیں چودہ قیراط کا ایک گرام سونا 135.31 ریال میں فروخت ہوا-سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7215 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کے بسکٹ کی قیمت 1623.78 ریال رہی۔ بدھ کو اس کی قیمت 1618.48 ریال تھی-