سن بیمز اور ایمپیکٹ کے اشتراک سے گرین سائیکل ریلی کا اہتمام

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):سن بیمز اور ایمپیکٹ کے اشتراک سے گرین سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ہفتہ کو روز اینڈ جیسمین پارک میں منعقد ہونے والے ریلی میں طالب علموں اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ گرین سائیکل ریلی کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے ریلی کا افتتاح کیا اور سن بیمز کی طرف سے بچوں کی تعلیم اور تفریح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئر پرسن عینی ناصر نے بتایا کہ سن بیمز تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دے رہا ہے جس کے لیے اسلام آباد، لاہور سمیت سات شہروں کے دیہی اور کم آمدنی والے شہریوں کے علاقوں میں 22 سکول قائم ہیں جن میں 180 اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سکولوں میں سن بیمز اور ایمپیکٹ کے اشتراک سے گرین سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ اس سکولوں میں 3400 بچے زیر تعلیم ہیں جن کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ صرف 120 روپے فیس لی جات جاتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سن بیمز حکومت کے ساتھ مل کر 7 سرکاری سکولوں میں بھی خدمات دے رہے ہیں۔ 3400 بچے زیر تعلیم ہیں جن کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ صرف 120 روپے فیس لی جات جاتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سن بیمز حکومت کے ساتھ مل کر 7 سرکاری سکولوں میں بھی خدمات دے رہے ہیں۔