سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے اضافہ

کراچی۔19اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1912ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے اضافے سے1لاکھ16ہزاراور دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 99ہزار451روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1260روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔