سٹیٹ بینک سکیم کے تحت ہسپتالوں اورطبی مراکزکو 7 ارب 84 کروڑروپے کے قرضوں کی فراہمی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کورونا وائرس سے نمٹنے اورقرنطینہ سہولیات میں اضافہ کیلئے ہسپتالوں اورطبی مراکزکو قرضہ جات کی فراہمی کی سکیم کے تحت اب تک مختلف اسپتالوں اورطبی مراکزکو7 ارب 84 کروڑ 25 لاکھ40 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سکیم کے تحت15 اکتوبر 2020 تک 48 اسپتالوں اورطبی مراکز نے 11 ارب 77 کروڑ 54ہزار روپے کے قرضہ جات کیلئے درخواستیں دیں جن میں سے 40اسپتالوں اورطبی مراکز کی درخواستیں منظورکی گئی اورانہیں7 ارب 84 کروڑ 25 لاکھ40 ہزارروپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری فنانس اسکیم کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کے لیے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقررکی ہے۔ سٹیٹ بینک بینکوں کو یہ اسکیم بلاسود فراہم کر رہا ہے جبکہ دیگر بینک اسپتالوں یا طبی مراکز کو 3 فیصد سالانہ کی شرح سے قرضے فراہم کررہے ہیں