صدرمملکت کی آزاد حکومت کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پوری دنیا میں کشمیریوں کو مبارکباد

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جموں و کشمیر کی آزاد حکومت کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پوری دنیا کے کشمیریوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کے لئے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔