قومی ٹی 20 کرکٹ کپ میں (کل)مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20 کرکٹ کپ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچزراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں خیبر پختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔