لیبیا کی فوجی کمیٹیوں کا جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے، سعودی عرب

file photo

ریاض۔24اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت اقوام متحدہ کی نگرانی میں لیبیا کی مشترکہ فوجی کمیٹیوں کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔وزارت کے مطابق مملکت امید کرتی ہے کہ جنگ بندی معاہدہ آگے چل کر سیاسی اور اقتصادی دھاروں کی کامیابی کا باعث بنے گا،جنگ بندی معاہدے کا لیبیا کی حکومت اور عوام کی سلامتی، امن، استحکام اور خود مختاری کی نئی راہیں کھولے گا۔واضح رہے کہ جمعہ کولیبیا کے تمام متحارب فریقوں نے ملک کے تمام علاقوں میں مستقل جنگ بندی کے لیےمعاہدے پر دستخط کیے تھے۔