نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج سدرن پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کافائنل آج اتوار کو سدرن پنجاب اورخیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہفتہ کودوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے سندھ کیخلاف8وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5اوورزمیں 142رنز پر آؤٹ ہوئی۔سندھ کی جانب سے خرم منظور نے 74رنز بنائے۔خیبرپختونخوا نے 143رنزکا ہدف14.5اوورزمیں 2وکٹوں پر حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے محمد رضوان نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7وکٹوں سے ہرا یا تھا۔ایونٹ کا فائنل آج اتوار کو شام 7:30بجے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دیکھایا جائے گا۔