وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق (کل) پیر کو یکم ربیع الاول ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق (کل) پیر کو یکم ربیع الاول ہے، 12 ربیع الاول 30 اکتوبر، جمعہ کو ہو گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفی کی مبارک بھی دی۔