وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کاٹویٹ

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے 11 جماعتوں کے کراچی جلسہ کو مینا بازار قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ جلسہ ہے یا مینا بازار۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کے کراچی جلسہ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے اور اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کا مینا بازار دیکھنے والے عمران خان کے جلسہ کے مناظر بھی ملاحظہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کنفیوژن کا شکار مکس اچار دوسری طرف جنون، جذبہ اور عوام کا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعی کپتان کا کوئی مقابلہ نہیں۔