وزیر اعظم عمران خان نے گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کو ایک ہی ہلے میں اڑا کے رکھ دیا ‘زلفی بخاری

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستا نیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گیارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد کو ایک ہی ہلے میں اڑا کے رکھ دیا ۔ زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی ہمیشہ کی طرح فل فارم میں نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹائیگر فورس کنونشن میں شاندار جذبہ نظر آیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو کنونش سنٹر میں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگرز کا یہ جذبہ ہماری سیاست کو صحیح سمت میں لے جائے گا۔