پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 75.79پوائنٹس کی کمی سے 40068.50پوائنٹس پر بند

کراچی ۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوکاروبار حصص میں اتار چڑھائو کے بعدمندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس75.79پوائنٹس کی کمی سے40068.50پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجبکہ 45.85فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو5ارب18کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت9کروڑ19لاکھ86ہزار شیئرز زائد رہا۔پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس40533پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں فروخت کا دباو بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39999پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے 40ہزار کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 75.79پوائنٹس کی کمی سے 40068.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کے ایس ای30انڈیکس 72.21پوائنٹس کی کمی سے16870.98پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16.64پوائنٹس کی کمی سے 28457.25پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس160.78پوائنٹس کے خسارے سے63767.86 پر بند ہوا۔گزشتہ روز434کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 216میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جمعرات کو مجموعی طور پر32کروڑ47لاکھ90ہزار950شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کو23کروڑ28لاکھ3ہزار852حصص کے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آ نے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ5ارب18کروڑ 9لاکھ97ہزار965روپے گھٹ کر74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ88ہزار505روپے رہ گیا۔جن کمپنیوں میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں حیسکول پیٹرول بدستور سرفہرست ہے دیگر کمپنیوں میں پاک انٹرنیشنل بلک،یونٹی فوڈز،اینگرو پولیمر،اذگارڈ نائن،ٹی آرجی پاکستان،انٹرلوپ لمٹیڈ،کوٹ اددوپاور،دیوان سیمنٹ اورپاک الیکٹرون شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص 200روپے کے اضافے سے6600روپے اور آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 71.97روپے کے اضافے سے1031.67روپے ہوگیا جب کہ رفحان میظ300روپے کی کمی سے8050روپے اورپاک ٹوبیکو40روپے کی کمی سے1600روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔