پاکستان کا آذربائیجان اور ارمینیا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے مزید انسانی بحران سے بچنے کے لئے آذربائیجان اور ارمینیا کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے 18 اکتوبر کو ہونے والی صلح سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ اقدام امن اور استحکام کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ فریقین کے مابین جن انسانیت سوز حالات پر اتفاق کیا گیا ہے ان کا مکمل احترامکیا جائے گا“۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دونوں فریقین کے مابین پائیدار امن پر یقین رکھتا ہے جس کا انحصار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل اور جامع عمل درآمد اور آزربائیجان کے علاقوں سے آرمینی افواج کے انخلا پر ہوگا۔ اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے مطابق ناگورنو۔کاراباخ کے مسئلہ کے حل کی جدوجہد میں پاکستان آذربائیجان کی برادر قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔