پاکستان کی کابل میں تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے باہر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ہفتہ کو کابل کے شہر دشت برچی میں ایک تعلیمی مرکز کے باہر غیر انسانی دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔