پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ کے جلسے میں گھٹیا زبان استعمال کی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ کے جلسے میں گھٹیا زبان استعمال کی ہے۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاول نے یہ بتایا ہے کہ 10فیصد جیسے لوگ بچوں کی پرورش کریں گے تو بچے بڑے ہو کر لوگوں کے گھر کی خواتین کے بارے میں ایسی گندی بدزبانی کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول اپنی اصلیت تو بتا گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ان لفافوں کی بھی جو اسے لبرل کہتے ہیں۔