پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں ۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی انکے نظریات اور موقف ایک ہیں، ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ مولانا فضل رحمان سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔