پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسہ کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسہ کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا، جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا 180 لوگ شہید ہو گئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاوں سے محروم ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ اس دہشت گردی کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی، آج اسی جگہ پی ڈیم ایم کا جلسہ ہے اور قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔