گوجرانوالہ میں گیارہ سیاسی جماعتیں مل کر بھی ایک متاثر کن مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں گیارہ سیاسی جماعتیں مل کر بھی ایک متاثر کن مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں. یہ اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ عوام کیلئے کرپٹ سیاستدانوں میں کوئی کشش نہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کا اصل نجات دہندہ وزیراعظم عمران خان ہے۔ شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ایک چیلنج ہے اور وزیراعظم جلد اس کا ازالہ کرینگے ۔