آزاد کشمیر اور سندھ میں لاک ڈاؤن اور پشاور میں جلسہ اپوزیشن کے ‏دوغلے پن اور اقتدار کی ہوس کی سب سے بڑی نظیر ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور سندھ میں لاک ڈاؤن اور پشاور میں جلسہ اپوزیشن کے ‏دوغلے پن اور اقتدار کی ہوس کی سب سے بڑی نظیر ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں شہزاد اکبرنے کہا کہ اپوزیشن کی ایک نجی محفل میں جانے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہے. اپوزیشن اپنے جلسوں میں عوام کو کھلے عام کوروناوائرس بانٹ رہے ہیں۔