اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ورچول جلسے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، فوادچوہدری کا کا کہنا ہے کہ نادانوں اگر بیماری پھیلتی ہےاور لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگتی ہیں تو کاہے کی سیاست؟ سیاست،اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں اگر زندگی چیلنج ہو جائےتو سیاست کیاہونی ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ اپنی حکمت عملی بدلیں اگرجلسوں کا زیادہ شوق ہے تو ورچوئل جلسےکرلیں۔