جو اپوزیشن کورونا کی پہلی لہر کے عروج پر کاروبار بند کرانا چاہتی تھی اب وہ جلسوں اور اس سے کورونا کا مزید پھیلائو چاہ رہی ہے،سید ذوالفقار

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جو اپوزیشن کورونا کی پہلی لہر کے عروج پر کاروبار بند کرانا چاہتی تھی اب وہ جلسوں اور اس سے کورونا کا مزید پھیلائوچاہ رہی ہے ۔ زلفی بخاری نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے پشاور میں جلسہ کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ کورونا وباکے ابتدائی دنوں میں جب وباعروج پر تھی تو پی ڈی ایم جماعتیں ملک میں کاروبار بند کرانے پر زور دیتی تھیں لیکن اب یہ جماعتیں جلسے کرنے اور اس سے کورونا کا مزید پھیلائو چاہ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ جماعتیں چاہتی ہیں کہ اگر عوام ان کی کرپشن سے نہیں مرے تو اب چاہے بھوک سے مریں یا کورونا سے انہیں کوئی سروکار نہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ان جماعتوں کابنیادی ایجنڈا اینٹی پاکستان ہے ۔